Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / بلباؤ ماسٹرز میں آنند کی بازی ڈرا

بلباؤ ماسٹرز میں آنند کی بازی ڈرا

ہندوستانی کا مشترکہ دوسرا مقام برقرار
بِلباؤ (اسپین ) ، 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیفنڈنگ چمپئن وشواناتھن آنند نے بلباؤ ماسٹرز فائنل کے سکنڈ راؤنڈ میں چینی لیرین ڈینگ کے ساتھ پوائنٹ تقسیم کرلیا اور یہاں مسابقت کے اعتبار سے بے کیف دن کے بعد بدستور اپنا مشترکہ دوسرا مقام برقرار رکھا ہے۔ اپنی لگاتار دوسری ڈرا بازی کے ساتھ جو سفید مہروں سے کھیلتے ہوئے درج ہوئی، آنند پر اب دباؤ ہے کہ اپنا کراؤن برقرار رکھیں کیونکہ انھیں آخری چار راؤنڈز میں تین بازیاں سیاہ مہروں سے کھیلنی ہیں۔ لیرین کے خلاف ڈرا سے قبل اوپننگ راؤنڈ میں آنند نے ولندیزی جی ایم انیش گیری کے خلاف بظاہر برتر موقف کا فائدہ نہیں اٹھایا تھا۔چار کھلاڑیوں کے ڈبل راؤنڈ روبن ٹورنمنٹ میں دیگر بازی امریکی ویزلی سو اور گیری کے درمیان بھی ڈرا ہوگئی جس کے نتیجے میں کھلاڑیوں کی پوزیشن وہی رہ گئی جو فرسٹ راؤنڈ کے بعد تھی۔

TOPPOPULARRECENT