Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / بلباؤ ماسٹرس فائنل میں وشواناتھ آنند کو شکست

بلباؤ ماسٹرس فائنل میں وشواناتھ آنند کو شکست

بلباؤ۔ 31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) شطرنج کے بلباؤ ماسٹرس فائنل ٹورنمنٹ میں دفاعی چمپین وشواناتھ آنند کو ہالینڈ کے گرینڈ ماسٹر انیش گیری کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔ کلاسیکی شطرنج میں گیری کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔ کلاسیکی شطرنج میں گیری کے ہاتھوں انند کی یہ پہلی شکست تھی۔ مختلف حالات میں تین ڈرا کے بعد آنند ایک عجیب صورتحال کا شکار ہوگئے۔ گیری کے خلاف ان کی ابتدائی غلطی مہنگی پڑی جس کا ان کے قریب نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ اس کامیابی کے ساتھ گیری اب امریکہ کے وسیلی سو کے ساتھ ہوگئے ہیں۔ ویسلی کو ایک انتہائی امتحانی و صبر آزما کھیل میں چین کے لیرین ڈنگ سے سخت مقابلہ رہا جو بالآخر ڈرا پر ختم ہوا۔ ڈنگ بھی آنند کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں۔ گیری نے دور حاضر میں متروک انگریزی طریقہ کار کرتے اختیار کرتے ہوئے سیاہ مہروں سے کھیل کا آغاز کیا تھا۔ آنند نے کھیل کی 11 ویں چال میں اونٹ کو آگے بڑھایا تھا اور ان کی یہ غلطی کھیل کے اختتام تک انہیں سزا دیتی رہی۔

TOPPOPULARRECENT