Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / بلجیم حملہ :فرانس اور امریکہ میں حفاظتی انتظامات میں شدت

بلجیم حملہ :فرانس اور امریکہ میں حفاظتی انتظامات میں شدت

پیرس ؍ نیویارک ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)بلجیم کے پڑوسی فرانس، جرمنی اور نیدرلینڈس کے علاوہ امریکہ نے اپنے حفاظتی انتظامات میں شدت پیدا کردی ہے۔ یوروپ کے تین ممالک فرانس، جرمنی اور نیدرلینڈ نے بلجیم سے متصلہ سرحدی علاقہ میں شدید حفاظتی انتظامات ہوئے ہیں۔ نیویارک سے موصولہ اطلاع کے بموجب نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی نے بلجیم میں حملوں کے پیش نظر حفاظتی انتظامات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اعلیٰ سطحی انسداد دہشت گردی صیانتی افواج کو پرہجوم علاقوں اور ٹرین اسٹیشنوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔ امریکہ کے دارالحکومت میں پولیس کے بموجب طلایہ گردی میں احتیاطی اقدام کے طور پر شدت پیدا کردی گئی ہے۔
گیاٹ وک ایرپورٹ برطانیہ کے حفاظتی انتظامات میں شدت
لندن 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لندن کے گیاٹ وک ایرپورٹ کے حفاظتی انتظامات میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔ وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے بروسیلز میں حملوں کے بعد اپنی کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ برطانیہ کی تنظیم کوبرا کا ایک اجلاس بھی منعقد کیا جارہا ہے جس نے ہنگامی حالات میں حکومت کے ردعمل کی نوعیت کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ بروسیلز میں سلسلہ وار کئی دھماکے ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT