Friday , August 18 2017
Home / دنیا / بلجیم میں انسداددہشت گردی دھاوے ‘ 12 افراد گرفتار

بلجیم میں انسداددہشت گردی دھاوے ‘ 12 افراد گرفتار

بروسلز 18 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سارے بلجیم میں کل رات بے شمار مقامات پر انسداد دہشت گردی دھاوے کئے گئے اور 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ وفاقی استغاثہ نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ دھاوے بروسلز ‘ فلانڈرس اور والونیا میں کئے گئے اور اس دوران کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ یہ کارروائی احتیاطا کی گئی اور اس دوران کسی طرح کے اسلحہ وغیرہ بھی ضبط نہیں کئے گئے ۔

بنگلہ دیش ‘ لیکچرر کے قتل کی کوشش میں ملوث دہشت گرد ہلاک
ڈھاکہ 18 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش میں ایک 17 سالہ دہشت گرد رات دیر گئے فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوگیا ۔ اس دہشت گرد پر ایک ہندو لیکچرر کے قتل کی کوشش کا الزام تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ غلام فیض اللہ فہیم نے سکیوریٹی دستوں پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں اسے ہلاک کردیا گیا ۔ مداری پور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سرور حسین نے یہ بات بتائی ۔ شہر کے مضافاتی علاقہ میں فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT