Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / بلجیم میں مشتبہ پیرس حملہ آور پر فرد جرم

بلجیم میں مشتبہ پیرس حملہ آور پر فرد جرم

بروسیلس /پیرس ۔20مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) 13نومبر کے پیرس حملوں کے کلیدی زندہ بچ جانے والا مشتبہ شخص پر بلجیم کے تحقیقاتی کنندوں نے فرد جرم عائد کردیا ہے ۔ جب کہ مشتبہ شخص نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ درحقیقت خودکش بم بردار تھا اور پیرس میں خود کو دھماکہ سے اڑا دینے والا ہے لیکن اُس نے بعد ازاں اپنا ارادہ تبدیل کردیا ۔صلاح عبدالسلام کا اعترافی بیان تحقیقات کرنے والوں نے حاصل کرلیا ہے ۔ قبل ازیں اُسے بروسیلس میںپولیس کے دھاوے میں اُس کی ٹانگ پر گولی چلانے کے بعد زخمی کردیا گیا تھا ۔ اس طرح پیرس حملہ آوروں کی چار ماہ طویل تلاش مہم کا خاتمہ ہوگیا ہے ۔بروسیلس کے مجسٹریٹ کے اجلاس پر عبدالسلام کے اعترافی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے فرانس کے تحقیقاتی کنندہ فرینکوئی مولنس نے کہا کہ اُسے ایک محفوظ جیل واقع برجیس منتقل کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT