Thursday , September 21 2017
Home / عرب دنیا / بلدیاتی انتخابات میں 20 سعودی خواتین کونسلر کامیاب

بلدیاتی انتخابات میں 20 سعودی خواتین کونسلر کامیاب

ریاض ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ہفتہ کو منعقدہ بلدیاتی انتخابات میں پہلی بار 20 خواتین کونسلر بھی کامیاب ہوئی ہیں۔ سعودی عرب کے الیکشن کمیشن کی جانب سے مجالس مقامی کے انتخابات میں کامیاب ہونے والی خواتین کونسلرکے نام بھی جاری کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں مملکت میں ہوئے بلدیاتی انتخابات اور ان کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی عمل نہایت شفاف طریقے سے اختتام پذیر ہوا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے سعودی عرب کے وزیر برائے لوکل گورنمنٹ انجینیرعبداللطیف بن مالک آل الشیخ کی خدمات کو بھی سراہا گیا ہے جنہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت کی روشنی میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آل الشیخ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کو کامیاب بنانے میں شاہ سلمان کی ہدایات کا خاص طور پر تذکرہ کیا اور ان کی معاونت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ وزیربرائے لوکل گورنمنٹ عبداللطیف بن مالک آل الشیخ نے بتایا کہ ہفتہ کو منعقدہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹرس کا تناسب 47.4 فیصد رہا اور مجموعی طور پر 702.542 مردو خواتین نے اپنے حق رائے دہی استعمال کیا۔ بلدیاتی انتخابات میں 2106 مرد امیدواروں کے ساتھ 20 خواتین بھی کامیاب قرار پائی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT