Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بلدیہ جگتیال کا ظلم ، بغیر نوٹس موٹر پمپ ضبط کرنے کے خلاف محلہ اسلام پورہ میں عوام کی برہمی

بلدیہ جگتیال کا ظلم ، بغیر نوٹس موٹر پمپ ضبط کرنے کے خلاف محلہ اسلام پورہ میں عوام کی برہمی

جگتیال۔/22مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ  جگتیال کا ظلم عوام کو بغیر نوٹس یئے پانی کیلئے نل کنکشن کو لگائی گئی موٹرس کو بلدیہ کا عملہ بغیر اجازت مکانات میں داخل ہوکر موٹریں ضبط کیا۔ آج اسلام پورہ محلہ میں واٹر پمپس ضبط کرنے کے خلاف عوام نے بلدیہ عملے پر برہمی کا اظہار کیا۔ گزشتہ ہفتہ سے بلدیہ کی جانب سے ہر وارڈ میں پانی سربراہی کے موقع پر 20 افراد پر مشتمل بلدیہ عملہ کا مکانات میں داخل ہوکر موٹریں ضبط کررہا ہے جبکہ کسی بھی مکاندار کو اس کی نوٹس نہیں دی گئی۔ اب جبکہ موسم گرما میں پانی کی شدید قلت ہے اور تین یوم میں ایک مرتبہ پانی سربراہ کیا جارہا ہے ایسے میں پانی بھی بڑی مشکل سے نصف گھنٹہ سربراہ کیا جارہا ہے۔ بعض علاقوں میں پانی نہیں آرہا ہے کیونکہ جگتیال کی 20ہزار آبادی کیلئے ڈالی گئی سپلائی پائپ لائن آج جس کی آبادی ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے وہی  پائپ لائن چلائی جارہی ہے اور پانی کی ٹانکی میں گنجائش سے زیادہ نل کنکشن دیئے گئے ہیں جس سے اونچائی کے علاقوں میں پانی سربراہی نہیں ہورہا ہے ۔ بعض مکانات میں ایک قطرہ پانی بھی نہیں آرہا ہے اور پانی کے بلز کی وصولی میں بلدیہ کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ بلدیہ کی جانب سے اس طرح کی حرکت پہلی مرتبہ دیکھنے میں آرہی ہے۔ موٹرس واپس کرنے کیلئے آج بلدیہ کے عملہ کا آج نوجوانوں اور خواتین نے گھیراؤ کیا۔ حالات بگڑنے کی صورت میں پولیس کو طلب کیا گیا۔

 

انڈر گریجویٹ امتحانات کا
28مارچ سے آغاز
نظام آباد: 23؍ مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ناگراج شرما کنٹرولر امتحانات گری راج کالج نظام آباد کی اطلاع کے بموجب کالج کے انڈر گرائجویٹ سمسٹر II,IV,VI  امتحانات کا آغاز 28؍مارچ سے عمل میں آرہا ہے۔ ابتدا میں ہندوستانی تاریخ و ثقافت‘ماحولیاتی سائنس‘ سائنس اور انسانی تہذیب‘ قدری تعلیم امتحانات منعقد ہوں گے ۔ اس کے بعد ریگولر پرچوں کے امتحانات منعقد ہوں گے۔ امتحانات کے ہال ٹکٹ کی اجرائی24؍مارچ سے عمل میں لائی جارہی ہے۔ تما م طلباء سے خواہش ہے کہ وہ ہال ٹکٹ شعبہ امتحانات سے حاصل کرلیں اور ٹائم ٹیبل کے مطابق امتحانات میں شرکت کریں۔

TOPPOPULARRECENT