Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / بلدیہ کے مختلف شکایتوں کی یکسوئی کے لیے عہدیداروں کو ہدایت

بلدیہ کے مختلف شکایتوں کی یکسوئی کے لیے عہدیداروں کو ہدایت

جی ایچ ایم سی کا عوامی شکایتی پروگرام ، شہریوں سے شکایتوں کی سماعت
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے آج عوامی شکایات کی وصولی کے لیے ’ پراجاوانی شکایتی ‘ پروگرام منعقد ہوا ۔ اور اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر جی ایچ ایم سی مسٹر گورو اوپل نے شہر اور مضافات شہریوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے ٹاون پلاننگ ، غیر قانونی تعمیرات ، ہیلت اینڈ سینٹیشن ، پراپرٹی ٹیکس ، انجینئرنگ کے 11 عوامی شکایتوں کی سماعت کے بعد متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ شکایات کی یکسوئی کے لیے عاجلانہ اقدامات کریں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاسکے ۔ شکایتوں میں حسینی علم سے سید عطا اللہ نے غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کوکہ بازار حسینی علم سے پروگریس ویلفیر اسوسی ایشن نے غیر مجاز تعمیرات کے خلاف ، حیات نگر سے یادیا نے ٹاون پلاننگ اور دیگر مسائل ، عنبر پیٹ سے ریسیڈنٹس آف وینکاسائی کامپلکس نے ٹاون پلاننگ اور دیگر مسائل پر ، شاستری نگر ، صنعت نگر سے سلطان احسن الدولہ نے ٹاون پلاننگ غیر قانونی تعمیرات پر ، چمپا پیٹ سے پی سدانند نے ہیلت اینڈ سینٹیشن پر ، چمپاپیٹ سے جی بھوپال نے بھی ہیلت اینڈ سینٹیشن اور دیگر مسائل پر ناگول سے پی وی بالا سبرامنیم نے پراپرٹی ٹیکس اور دیگر مسائل پر کوکہ بازار حسینی علم سے پروگریس ویلفیر اسوسی ایشن نے انجینئرنگ ، ہیلت اینڈ سینٹیشن اور دیگر مسائل پر اور چراغ علی نگر ، بہادر پورہ ، کشن باغ سے محمد عبدالقیوم نے ہیلت اینڈ سینٹیشن اور دیگر مسائل پر مشتمل شکایات شامل ہیں ۔ ایڈیشنل کمشنر جی ایچ ایم سی مسٹر گورو اوپل کو وصول ہوئیں جنہوں نے تمام وصول شدہ عوامی شکایتوں کی جلد یکسوئی کا تیقن دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT