Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بلدیہ کے پرجاوانی پروگرام میں ملازمت کیلئے درخواستیں

بلدیہ کے پرجاوانی پروگرام میں ملازمت کیلئے درخواستیں

حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے پرجاوانی پروگرام میں ملازمت کیلئے بھی درخواستیں وصول ہورہی ہیں۔ میئر اور کمشنر بلدیہ کی جانب سے سخت احکامات کے بعد آج پرجا وانی میں بلدیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی اور عوامی مسائل کی جلد یکسوئی اور شکایتوں پر فوری ردعمل ظاہر کرنے کے اقدامات کا آغاز کیا ۔ بلدی ذرائع کے مطابق کل 16 شکایتیں وصول ہوئیں جن میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور روزگار فراہم کرنے کیلئے بھی بے روزگار شہریوں نے درخواستیں دیں ۔ جائیداد ٹیکس کے مسائل ، لڑکوں ، بنیادی سہولیات اور مقامی بلدی مسائل پر زیادہ شکایتیں وصول ہوگی اور بلدیہ کے اعلیٰ عہدیداران کے فوری ان مسائل کی یکسوئی کے اقدامات کیلئے ماتحت عہدیداروں کو احکامات دیئے۔

TOPPOPULARRECENT