Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بلدی انتخابات ، ایک دن میں 1003 پرچہ جات نامزدگیاں داخل

بلدی انتخابات ، ایک دن میں 1003 پرچہ جات نامزدگیاں داخل

ہر پارٹی کے نام پر نامزدگیاں داخل کرنے والوں کی تعداد زیادہ
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے آئندہ ماہ 2 فروری کو منعقد ہونے والے مجوزہ انتخابات کے لیے پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کی 17 جنوری کو آخری تاریخ ہے ۔ جب کہ آج آخری تاریخ سے ایک دن قبل یعنی 16 جنوری کو ایک دن میں جملہ 1003 پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے گئے ۔ اس طرح انتخابی اعلامیہ کی اجرائی کے دن سے 16 جنوری تک جملہ 1097 پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے گئے ۔ آج یعنی 16 جنوری کو داخل کردہ پرچہ جات نامزدگیوں کی تفصیلات کے مطابق برسر اقتدار تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی جانب سے 277 پرچہ جات نامزدگیاں بی جے پی کی جانب سے 93 پرچہ جات نامزدگیاں ، تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے 187 پرچہ جات نامزدگیاں ، کانگریس پارٹی کی جانب سے 200 پرچہ جات نامزدگیاں آزاد امیدواروں کی حیثیت سے جملہ 249 پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج یعنی 16 جنوری اچھا دن تصور کرتے ہوئے کثیر تعداد میں پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے گئے ۔ پرچہ جات نامزدگیوں کے سلسلہ میں بلدی سرکل دفاتر کے روبرو زبردست ہجوم گہماگہمی دیکھی جارہی ہے ۔ امیدوار ہر کوئی ریالیوں کی شکل میں اپنے کثیر حامیوں کے ساتھ پہونچکر متعلقہ بلدی ڈیویژن کے ریٹرننگ آفیسر کے پاس اپنے پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کسی بھی جماعت کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کی مکمل اور قطعی فہرستیں جاری نہیں کئے گئے لیکن ہر سیاسی جماعت کے نام پر پرچہ جات نامزدگیاں داخل کرنے والے امیدواروں کی تعداد حلقہ جات کے مقابلہ میں زیادہ دکھائی دے رہے ہیں لیکن بتایا جاتا ہے کہ جو کوئی بھی امیدوار پارٹی کی جانب سے جاری کئے جانے والے بی فارم پیش کریں گے ان کو ہی پارٹی امیدوار تصور کیا جائے گا ۔ اور ماباقی امیدواروں کو آزاد امیدوار تصور کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT