Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بلدی انتخابات کیلئے 2جنوری کو اعلامیہ متوقع

بلدی انتخابات کیلئے 2جنوری کو اعلامیہ متوقع

23جنوری کو پولنگ‘ 25جنوری کو نتائج کے اعلان کی منصوبہ بندی
حیدرآباد۔ 28 ڈسمبر ( سیاست نیوز) بلدی انتخابات کے لئے 2؍ جنوری 2016 کو انتخابی اعلامیہ کی اجرائی متوقع ہے ۔ بتایا جاتا ہیکہ ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ دو یوم میں محفوظ بلدی حلقہ جات کی فہرست جاری کردی جائیگی ۔ باوثوق ذرائع سے موصولہ اطلاع کے بموجب الیکشن کمیشن نے 23؍ جنوری کو رائے دہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 25 جنوری کو نتائج کا اعلان کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ ذرائع کے بموجب 28 جنوری کو مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد ( جی ایچ ایم سی) کے میئر کے عہدہ کے لئے رائے دہی منعقد ہوگی ۔ بلدی عہدیداروں کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور کمیشن کی جانب سے محفوظ نشستوں کے اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔ محفوظ بلدی حلقہ جات کی زمرہ بندی کے بعد دو یوم اعتراضات و ادعاجات کے ادخال کے لئے مختص کئے جانے کی توقع ہے ۔ مجوزہ بلدی انتخابات کے سلسلہ میں تمام سیاسی جماعتیں پوری طرح سے متحرک ہوچکی ہیں اور عہدیدار اس سلسلہ میں خصوصی اقدامات کا آغاز کرنے لگے ہیں ۔ انتخابی اتھاریٹی کی جانب سے مبصرین کی تعیناتی و انتخاب کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔ گذشتہ انتخابات میں جو متحدہ آندھراپردیش میں منعقد ہوئے تھے‘ کانگریس سب سے بڑی پارٹی کی حیثیت سے ابھری تھی جس کے بعد تلگودیشم پارٹی اور پھر ایم آئی ایم کی سب سے زیادہ نشستیں تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT