Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بلدی حلقوں کی تقسیم میں دھاندلیوں کے خلاف مجلس بچاؤ تحریک کی یادداشت

بلدی حلقوں کی تقسیم میں دھاندلیوں کے خلاف مجلس بچاؤ تحریک کی یادداشت

حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : مجوزہ بلدی انتخابات کے لیے جدید حد بندی کے نام پر محکمہ بلدیہ کی جانب سے کی گئی وارڈس کی تقسیم کے خلاف صدر مجلس بچاؤ تحریک ڈاکٹر قائم خاں کی قیادت میں ایک وفد کمشنر آف بلدیہ و اسپیشل آفیسر مسٹر بی جناردھن ریڈی آئی اے ایس سے ملاقات کرتے ہوئے گریٹر حیدرآباد کے جملہ 150 ڈیویژنس بالخصوص پرانے شہر حیدرآباد کے پارلیمانی حلقہ کے حدود میں آنے والے 7 اسمبلی حلقہ جات کے تحت متعین بلدی ڈیویژنس کی حد بندی کے خلاف محکمہ بلدیہ کی جانب سے غیر قانونی و غیر جمہوری طور پر کی گئی دھاندلیوں کے خلاف ایک تفصیلی میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او نمبر 570 کے برعکس سابق کمشنر آف بلدیہ مسٹر سومیش کمار آئی اے ایس اور اسپیشل کمشنر مسٹر نوین متل آئی اے ایس نے جو حد بندی کی ہے وہ سراسر جی او اور الیکشن کمیشن کی خلاف ورزی ہے ۔ ڈاکٹر قائم خاں نے کہا کہ جی او میں واضح کیا گیا ہے کہ ایک بلدی وارڈ دو اسمبلی حلقہ جات میں نہیں آسکتا اور ایک پولنگ اسٹیشن دو بلدی وارڈ میں نہیں آسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ نئی حد بندی کے مطابق پرانے شہر کے کئی بلدی وارڈ میں یا تو دو اسمبلی حلقہ جات میں آرہے ہیں یا پھر ایک پولنگ اسٹیشن دو بلدی وارڈس میں آرہے ہیں جو سراسر غلط اور جی او کی خلاف ورزی ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT