Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / بلدی نظم و نسق کا قلمدان کے ٹی آر کے سپرد ‘ احکام جاری

بلدی نظم و نسق کا قلمدان کے ٹی آر کے سپرد ‘ احکام جاری

حیدرآباد 7 ؍ فبروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھرراو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ٹی آر ایس کے شاندار مظاہرہ اور پارٹی امیدواروں کی عظیم الشان تاریخی کامیابی کا سہرا اپنے فرزند وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و پنچایت راج مسٹر کے ٹی راماراؤ کے سر باندھتے ہوئے مسٹر کے ٹی راماراؤ کو وزیر بلدی نظم و نسق کا قلمداں بھی حوالہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر احکامات جاری کئے ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ اب تک وزارت بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات کا قلمدان مسٹر چندرشیکھرراؤ کے پاس پایا جا رہا تھا ۔ لیکن گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں پارٹی کی شاندار کامیابی اور میئر بھی ٹی آر ایس کی جانب سے منتخب ہونے کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی مسرت کا اظہار کیا اور مسٹر کے ٹی راماراؤ کو چونکہ انہوں نے جی ایچ ایم سی انتخابی مہم میں اب تک ایک انتہائی اہم رول ادا کیا تھا ۔ لہذا آئندہ محکمہ بلدی نظم و نسق امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ دیگر بلدی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کو یقینی بنانے کے مقصد سے ہی مسٹر کے ٹی راماراؤ کو بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات کا قلمدان حوالہ کیا۔ بتایاجاتا ہے کہ مسٹر کے ٹی راماراؤ کے پاس فی الوقت چار قلمدان موجود ہیں‘ جن میں محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ پنچایت راج ‘ محکمہ دیہی ترقیات اور محکمہ دیہی سربراہی آب وغیرہ شامل ہیں اور محکمہ بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات امور کا قلمدان بھی دینے جانے کی وجہ سے مسٹر کے ٹی راماراؤ کے ہاں پانچ قلمدان پائے جاتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT