Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بلدی نظم و نسق کو فعال و کارکرد بنانے کی ہدایت

بلدی نظم و نسق کو فعال و کارکرد بنانے کی ہدایت

شہر کے بعض علاقوں کے معائنہ کے بعد وزیر کے ٹی راما راؤ کا اظہار برہمی
حیدرآباد۔/15جون، ( سیاست نیوز) ریاست میں بلدی نظم و نسق کو فعال و کارکرد بنانے بالخصوص گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ نے جی ایچ ایم سی کے تمام عہدیداروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس16جون کو ڈاکٹر مری چنا ریڈی انسٹی ٹیوٹ برائے فروغ انسانی وسائل میں منعقد کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر بلدی نظم و نسق و انفارمیشن ٹکنالوجی نے گذشتہ دو دن قبل شہر کے بعض علاقوں کا معائنہ کرکے بلدیہ حیدرآباد کی کارکردگی پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور بالخصوص سڑکوں کی ابتر صورتحال پر بھی اپنی برہمی کا اظہار کیا تھا اور عوام کی متعدد نمائندگیوں کی روشنی میں شہر حیدرآباد کی سڑکوں کی ابتر صورتحال میں بہتری پیدا کرنے کی ہدایات دی۔

 

آندھراپردیش کے اضلاع پرکاشم اور نیلور میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے ہلکے جھٹکے
حیدرآباد۔ 15 جون ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش کے اضلاع پرکاشم اور نیلور میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب عوام خوفزدہ ہوکر گھروں سے جان بچانے کیلئے باہر نکل پڑے ۔نیلور کے چار دیہاتوں اور پرکاشم کے ایک دیہات میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں زلزلے کے یہ جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔یہ جھٹکے چار سکینڈرس کیلئے محسوس کئے گئے جس سے دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور گھروں کا سامان گر گیا ۔ ان دونوں اضلاع میں عموماً زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاتے ہیں ۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران تقریباً تیس مرتبہ زلزلے کے یہ جھٹکے ان اضلاع میں محسوس کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT