Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / بلدی نظم و نسق کو کرپشن سے پاک بنانے کی ضرورت

بلدی نظم و نسق کو کرپشن سے پاک بنانے کی ضرورت

آن لائین سرویسز کا آغاز، کے ٹی راما راؤ کا خطاب
حیدرآباد۔/18مئی، ( سیاست نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق و انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کے ٹی راما راو نے بلدی نظم و نسق کو کرپشن سے پاک بنانے اور درمیانی افراد کے طریقہ کار کو ختم کرنے کے مقصد سے حیدرآباد میونسپل اڈمنسٹریشن ( محکمہ بلدی نظم و نسق ) میں آن لائن سرویسیز خدمات کا آغاز کیا۔ بعد ازاں انہوں ( کے ٹی راما راؤ ) نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے محکمہ بلدی نظم و نسق میں درمیانی افراد کی مداخلتیں جاری تھیں جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت نے بلدیہ نظم و نسق سے درمیانی افراد کے طریقہ کار کو ختم کرنے کیلئے تمام اُمور کی یکسوئی بالخصوص مکانات کیلئے تعمیری منظوری، لے آؤٹس کی منظوری اور اراضی کی ایک سے دوسرے ناموں پر تبدیلی جیسے اُمورکی آن لائن کے ذریعہ یکسوئی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام خدمات کی انتہائی شفافیت کے ساتھ انجام دہی کو یقینی بنانے کیلئے مذکورہ خدمات کا آغاز کیا گیا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اگر مذکورہ خدمات میں آن لائن درخواستوں کی پیشکشی میں کسی نوعیت کی غلطیاں پائی جائیں تو ان غلطیوں کو اندرون 30یوم دور کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر نشہ بندی و آبکاری مسٹر پدما راؤ گوڑ اور کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر جناردھن ریڈی و دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔واضح رہے کہ مکانات کی تعمیرات کیلئے اب آن لائین منظوری حاصل کی جاسکتی ہے ۔ درمیانی آدمی کا کوئی رول نہیں رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT