Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / بلدی وارڈز میں فہرست رائے دہندگان کا اعلان

بلدی وارڈز میں فہرست رائے دہندگان کا اعلان

حیدرآباد۔/18نومبر، ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات سے متعلق جاریہ ماہ 24 نومبر کو بلدی وارڈز میں مراکز رائے دہی ( پولنگ بوتھس ) کی اساس پر فہرست رائے دہندگان کا اعلان کیا جائے گا۔ جبکہ وارڈزکی تقسیم سے متعلق مسودہ فہرست حکومت کو روانہ کردی گئی ہے۔ کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر جناردھن ریڈی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ جی ایچ ایم سی حدود میں بی سی ووٹرس کی مردم شماری کا کام آج مکمل کرلیا گیا ۔ بہت جلد پسماندہ طبقات کے رائے دہندوں کی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے محفوظ وارڈز کا اعلان کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی تیاریوں کا عملاً آغاز ہوگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT