Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بلدی ڈیویژن اللہ پور میں گھر گھر نل کنکشن کا دو روزہ کیمپ

بلدی ڈیویژن اللہ پور میں گھر گھر نل کنکشن کا دو روزہ کیمپ

مقامی کارپوریٹر و دیگر بلدی عہدیداروں کی موجودگی، 300 درخواستیں موصول
حیدرآباد 16 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس کی جانب سے بلدی ڈیویژن اللہ پور 116 کے محلہ صفدر نگر میں گھر گھر نل کنکشن کیلئے ایک روزہ کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ میں ڈیویژن کارپوریٹر محترمہ صبیحہ بیگم، واٹر ورکس جنرل منیجر مسٹر انیل کمار، منیجر مسٹر وینکٹیشورلو اور دیگر موجود تھے۔ اس کیمپ میں 300 درخواستیں وصول کی گئیں۔ گھر گھر نل کنکشن کے موقع پر ڈیویژن کارپوریٹر نے بتایا کہ اللہ پور بلدی ڈیویژن کے لئے واٹر ورکس سیوریج لائنوں کو بچھانے کے لئے دو کروڑ 90 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں جس میں پہلے مرحلہ کے تحت 36 لاکھ روپئے لاگت سے 10 کیلو میٹر واٹر لائن بچھائی جارہی ہے۔ جن میں واحد نگر، صفدر نگر، پدماوتی نگر، پروت نگر شامل ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے ہمیں ضروری ہدایات ملی ہیں کہ ہر ڈیویژن کے محلہ جات میں عوام کو واقف کرائیں اور پینے کے پانی کی سربراہی کو مؤثر بنائیں۔ انھوں نے کہاکہ جن مکان مالکان نے واٹر کنکشن کے لئے درخواست دی ہے جن کے پاس سفید راشن کارڈ موجود ہیں ایسے مکینوں کو صرف 200 روپئے ادا کرنے پر نل کنکشن فراہم کیا جائے گا جن کے یہاں سفید راشن کارڈ نہیں ہے انھیں  بورڈ کے قواعد کے مطابق رقم ادا کرنی ہوگی۔ اس موقع پر محمد غوث الدین، شیخ اسمٰعیل کے علاوہ مقامی قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT