Wednesday , June 28 2017
Home / دنیا / بلغاریہ میں جی ای آربی پارٹی کو سبقت

بلغاریہ میں جی ای آربی پارٹی کو سبقت

صوفیہ، 27مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بلغاریہ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی ووٹوں کی گنتی میں سینٹر رائٹ جی ای آربی پارٹی کو 33.2 فیصد ووٹ ملے ہیں۔بلغاریہ کے قومی الیکشن کمیشن سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق ابھی تک 16.8 فیصد ووٹوں کی گنتی کی جا چکی ہے جس میں جی ای آربی پارٹی کو 33.2 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ووٹوں کی گنتی کے مطابق بائیں بازو سماج وادی پارٹی 27.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ قوم پرست اتحاد یونایٹیڈ پیٹریٹس کو 9.7 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ترکش ایم آرایف پارٹی کو 6.4 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ پاپولسٹ پارٹی کو چار فیصد ووٹ ملے ہیں۔حتمی سرکاری نتائج جمعرات تک آنے کا امکان ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT