Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے گرنے والے افراد کی موت

بلندی سے گرنے والے افراد کی موت

حیدرآباد /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں بلندی سے گرکر دو افراد فوت ہوگئے ۔ پرانے شہر کے علاقہ یاقوت پورہ اور گچی باولی میں یہ واقعات پیش آئے ۔ رین بازار پولیس کے مطابق 50 سالہ عبدالقادر جو پیشہ سے مزدور شیخ فیض کی کمان یاقوت پورہ علاقہ کا ساکن 15 اکٹوبر کو اپنے محلے میں ایک عمارت پر کام کر رہا تھا کہ حادثاتی طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 22 سالہ سکندر ساہو جو گولی دوڈی علاقہ کا ساکن اور ریاست بہار کا متوطن پیشہ سے ویلڈر تھا جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کل تعمیری عمارت میں کام کر رہا تھا ۔ کام کے بعد اس کے ساتھی چلے گئے تھے وہ عمارت ہی میں موجود تھا ۔ جس کی مشتبہ طور پر بلندی سے گرنے کے سبب موت  واقع ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT