Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے گرنے والے الیکٹریشن کی موت

بلندی سے گرنے والے الیکٹریشن کی موت

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک الیکٹریشن بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 15 سالہ سید ارباز جو پیشہ سے الیکٹریشن تھا ۔ 9 نمبر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکا اپنے ساتھی الیکٹریشن شنموکھایا کے ہمراہ این ایم گوڑہ علاقہ میں واقع ایک مندر پر الیکٹرک سیریل ڈال رہا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ لوگ بغیر کسی احتیاطی اقدامات کے برقی لائیٹنگ سسٹم کا کام کر رہے تھے ۔ہنومان جینتی کے موقع پر مندر کو سجایا گیا تھا ۔ اس دوران سید ارباز مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس راجندر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT