Wednesday , July 26 2017
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے گرنے والے دو افراد کی موت

بلندی سے گرنے والے دو افراد کی موت

حیدرآباد ۔ 11 مارچ (سیاست نیوز) بالانگر اور او یو سٹی پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر دو افراد فوت ہوگئے۔ ایک شخص کام کے دوران اور ایک شخص حالت نیند میں بلندی سے گر گیا۔ بالانگر پولیس کے مطابق 40 سالہ حسین پاشاہ جو پیشہ سے پینٹر تھا۔ بالانگر علاقہ کا ساکن تھا۔ کل یہ شخص عمارت کی پہلی منزل سے مشتبہ طور پر نیچے گر کر ہلاک ہوگیا۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 25 سالہ موبک اگروال جو ایم بی اے سال اول کا طالب علم تھا۔ تارناکہ کے ایک ہاسٹل میں رہتا تھا۔ 9 مارچ کی رات پارٹی سے واپسی کے بعد وہ عمارت کی چھٹویں منزل پر سو گیا تھا جو مشتبہ طور پر نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT