Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے گرنے پر دو افراد کی موت

بلندی سے گرنے پر دو افراد کی موت

حیدرآباد 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیات نگر اور پیٹ بشیرآباد علاقہ میں دو افراد بلندی سے گر کر فوت ہوگئے جن میں ایک بلدیہ کا عارضی ملازم بتایا گیا ہے جو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنی خدمات انجام دے رہا تھا۔ جبکہ دوسرا کریشر مشین کا آپریٹر تھا جو کھائی میں گر پڑا۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 20 سالہ لکھی رام جو حیات نگر علاقہ کے ساکن موہن پرساد کا بیٹا تھا۔ پیشہ سے کریشر مشین آپریٹر بتایا گیا ہے کل رات وہ کام کے دوران بلندی سے کھائی میں گر پڑا جو 20 فٹ گہری کھائی تھی۔ جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 86 سالہ پورنا شیوا پرساد جو ریٹائرڈ ہوچکا تھا، تاہم اس کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے بلدیہ اس کی خدمات حاصل کررہا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ شخص پیٹ بشیرآباد علاقہ میں رہتا تھا اور ایک فلیٹ میں حدود کی پیمائش کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پرساد عمارت کی دوسری منزل سے گر پڑا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT