Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے گرنے پر کمسن کی موت

بلندی سے گرنے پر کمسن کی موت

حیدرآباد /22 فروری ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں پیش آئے افسوس ناک واقعہ میں ایک کمسن عمارت کی بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ اپنے مزدور والدین کے ساتھ وہ ایک زیر تعمیر عمارت آیا تھا اور والدین کو مصروف دیکھ کر کھیل میں مصروف تھا ۔ یہ واقعہ مادھاپور پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 3 سالہ روہت بردھان جو بالانگر علاقہ کے ساکن گریشور پردھان کا بیٹا تھا کل ایک زیر تعمیر عمارت کی چوتھی منزل سے گرکر فوت ہوگیا ۔ روہت کے والدین مزدوری کرتے ہیں اور وہ اپنے بچے کو ساتھ لیکر آتے تھے ۔ یہ لوگ کام میں مصروف تھے اور ان کا بیٹا کھیل رہا تھا کہ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا ۔ مادھاپور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT