Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے گرنے کے علحدہ واقعات میں دو افراد فوت

بلندی سے گرنے کے علحدہ واقعات میں دو افراد فوت

حیدرآباد /22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں نریڈمیڈ اور میاں پور میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ ایک درخت سے گرکر ہلاک ہوگیا اور دوسرا عمارت کی پہلی منزل سے گر پڑا جو نشہ کی حالت میں تھا ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ نریڈ میڈ پولیس کے مطابق  40 سالہ ونود کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ وینایک نگر میں رہتا تھا ۔ 21 اکٹوبر کے دن یہ شخص نشہ کی حالت میں تھا جو پولیس کے مطابق کثرت سے شراب نوشی کا عادی تھا ۔ ونود کمار عمارت کی پہلی منزل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 60 سالہ جی اپننا جو بی ایچ ای ایل کا سبکدوش ملازم بتایا گیا ہے ۔ تہوار کے سلسلہ میںیہ شخص درخت سے پتہ توڑنے کی کوشش کر رہا تھا کہ حادثاتی طور پر درخت سے نیچے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT