Wednesday , August 16 2017
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے گرکر ایک شخص کی مشتبہ موت

بلندی سے گرکر ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد۔ 22 اگست (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ میرپیٹ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جو بلندی سے گرنے کے سبب فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ منصور علی جو پیشہ سے پینٹر تھا، تالاب کٹہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ 13 اگست کو وہ کام میں مصروف تھا کہ ایک عمارت کی دوسری منزل واقع راگھو نگر کالونی کی بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس میرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT