Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے گرکر مزدور ہلاک

بلندی سے گرکر مزدور ہلاک

حیدرآباد 11 اگسٹ (سیاست نیوز) بلندی سے گر کر ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ مائیلاردیو پلی کے علاقہ میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ ایم بالراج ساکن موہن ریڈی نگر کالونی جو پیشہ سے میستری بتایا گیا ہے، تعمیراتی کام کے دوران بلند عمارت سے اتفاقی طور پر گر پڑا۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا، جس کے سبب اُسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ نلہ کنٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے قتل کی واردات میں مقتول کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کی 55 سالہ پی سوامی کی حیثیت سے شناخت کی گئی۔ جس کا نامعلوم افراد نے اُس وقت سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کردیا تھا جب وہ محو خواب تھا۔ نلہ کنٹہ پولیس نے بتایا کہ اس قتل کیس میں ملوث خاطیوں کی تلاش جاری ہے اور انھیں گرفتار کرنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT