Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے گر کر دو ہلاک

بلندی سے گر کر دو ہلاک

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : چندا نگر اور چکڑ پلی کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں بلندی سے گرنے کے سبب دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق علاقہ نلاگنٹہ میں 55 سالہ شخص چنا راؤ عمارت کی دوسری منزل سے مشتبہ طور پر گر کر فوت ہوگیا ۔ یہ شخص پیشہ سے میستری بتایا گیا ہے ۔ جو گذشتہ روز دوسری منزل پر کام میں مصروف تھا ۔ چکڑپلی پولیس کے مطابق 30 سالہ سریش جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ دمل گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص علاقہ چندا نگر میں آج کام کے دوران عمارت کی بلندی دوسری منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے اور اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT