Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / بلند شہر اجتماعی عصمت ریزی مقدمہ، آج موقف رپورٹ پیش کرنے کا حکم

بلند شہر اجتماعی عصمت ریزی مقدمہ، آج موقف رپورٹ پیش کرنے کا حکم

الہ آباد۔10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائی کورٹ نے بلند شہر اجتماعی عصمت ریزی مقدمہ کی تحقیقات کے سلسلہ میں موقف رپورٹ کل پیش کرنے کی ہدایت دی۔ حکومت آج یہ رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ چیف جسٹس ڈی بی بھوسلے اور جسٹس یشونت ورما پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے ماں اور کمسن بیٹی کی اجتماعی عصمت ریزی واقعہ کا ازخود نوٹ لیتے ہوئے 8 اگست کو یہ ہدایت دی تھی کہ 10 اگست کو موقف رپورٹ پیش کی جائے۔ تاہم ایڈوکیٹ جنرل وجئے بہادر سنگھ نے مزید وقت دینے کی درخواست کی جس پر عدالت نے یہ حکم دیا کہ کل 2 بجے دن تک مہربند لفافہ میں رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے 29 جولائی کو پیش آئے اس واقعہ کا سخت نوٹ لیا جس میں مجرمین نے ایک کار کو روک کر ماں اور 13 سالہ لڑکی کو باہر نکالا اور انہیں کھیتوں میں لے جاکر اجتماعی عصمت ریزی کی تھی۔ عدالت نے موقف رپورٹ کے ساتھ ساتھ یہ بھی جاننا چاہا کہ کیا ریاستی حکومت مقدمہ کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد کرنے تیار ہے؟ اس کے علاوہ عدالت نے یہ بھی سوال کیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لئے حکومت کیا قدم اٹھارہی ہے؟

TOPPOPULARRECENT