Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / بلند شہر عصمت ریزی معاملہ۔ اعظم خان کا معافی نامہ منظور

بلند شہر عصمت ریزی معاملہ۔ اعظم خان کا معافی نامہ منظور

نئی دہلی،15دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)ہائی کورٹ نے بلند شہر اجتماعی آبروریزی معاملے میں دئے گئے بیان کے سلسلے میں اترپردیش کے وزیر محمد اعظم خان کا آج غیر مشروط معافی نامہ قبول کرلیا۔جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس امیتابھ رائے کی بنچ نے گزشتہ سات دسمبر کو مسٹر خان کا معافی نامہ نامنظور کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر اندر نیا معافی نامہ دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس پر عمل کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر نے آج ایک بار پھر معافی نامہ دائر کیا، جسے عدالت عظمی نے قبول کرلیا۔عدالت نے بلندشہر اجتماعی آبروریزی معاملے پر دئے گئے بیان کے سلسلے میں مسٹر خان کو بغیر شرط کے معافی مانگنے کی ہدایت دی تھی۔گزشتہ 18نومبر کو سماعت کے دوران ایس پی رہنما نے بغیر شرط کے معافی مانگنے کی بات قبول کی تھی۔مسٹر خان نے عدالت میں گزشتہ سات نومبر کو داخل حلف نامے میں کہا تھا ،”اگر میرے بیان سے کسی کو صدمہ پہنچا ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔”اٹارني جنرل مکل روہتگی اور معاملے میں انصاف دوست سینئر ایڈووکیٹ فلی ایس نریمن نے اس پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹر خان نے جو وضاحت دی ہے ، وہ بغیر شرط کے نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT