Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / بلند شہر عصمت ریزی واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کا حکم

بلند شہر عصمت ریزی واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کا حکم

الہ آباد 12 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام )اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی حکومت کی ایک طرح سے سرزنش کرتے ہوئے الہ آباد ہائیکورٹ نے آج بلند شہر اجتماعی عصمت ریزی واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور کہا کہ وہ اب تک کی پولیس تحقیقات سے مطمئن نہیںہے ۔ ہائیکورٹ نے 29 جولائی کو پیش آئے واقعہ کا از خود نوٹ لیا ہے اور کہا کہ وہ اس کیس کی تحقیقات کی نگرانی کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے ۔ چیف جسٹس ڈی بی بھوسالے اور جسٹس یشونت ورما پر مشتمل ایک بنچ نے آج یہ احکام جاری کیا جبکہ ریاستی حکومت نے اس کیس میں ہوئی تحقیقات پر ایک رپورٹ ایک سربمہر لفافے میں عدالت میں پیش کی تھی ۔ عدالت نے کہا کہ ہم اس سے مطمئن نہیں ہیں۔ نہ تو جس انداز سے تحقیقات ہو رہی ہیں اس سے اور نہ ہی جو مواد ریکارڈ پر پیش کیا گیا ہے اس سے ۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ اس کیس کے سلسلہ میں درج کئے گئے ایف آئی آر کو عدالت میں پیش کرے ۔ اس کے علاوہ عصمت ریزی کی متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ اور عینی شاہدین کے بیانات بھی 17 اگسٹ کو آئندہ سماعت کے موقع پر پیش کئے جائیں۔ عدالت نے کہا کہ پولیس نے اپنی تحقیقات کے دوران جو مواد ریکارڈ پر پیش کیا ہے اس سے عدالت مطمئن نہیں ہے ۔ ایسے میں اس کیس کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات ہونی چاہئے اور عدالت ان تحقیقات کی نگرانی کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT