Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / بلوچستان میں دہشت گرد حملہ کی امریکہ نے مذمت کی

بلوچستان میں دہشت گرد حملہ کی امریکہ نے مذمت کی

واشنگٹن ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک صوفی خانقاہ پر ہوئے دہشت گرد حملہ کی زبردست مذمت کی جس میں 52 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکہ نے البتہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اپنے دیرینہ حلیف ملک پاکستان کے ساتھ حسب سابق شانہ بشانہ کام کرنے کے اپنے وعدہ کو دہرایا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی خاتون ترجمان ایلزیبتھ ٹروڈو نے اپنی روزانہ کی بریفنگ کے دوران اخباری نمائندوں کو بتایا کہ امریکہ نے اس دہشت گرد حملہ کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں 52 ہلاکتوں کے علاوہ زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زیادہ ہے۔ ہم مہلوکین کے ارکان خاندان سے اظہاتعزیت کرتے ہیں۔
جولیانی، امریکہ کے امکانی وزیر خارجہ
واشنگٹن،15نومبر(سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے سابق میئرراڈی جولیانی کو امریکہ کا نیا وزیر خارجہ بنایا جاسکتا ہے ۔یہ اطلاع نئے وزرا کی تقرری کی معلومات رکھنے والے ایک ذرائع نے دی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ ، جولیانی کے علاوہ جن دیگر ناموں پر غور کررہے ہیں ان میں جان بولٹن کابھی نام شامل ہے جو جارج ڈبلیو بش کے وقت میں اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر رہ چکے ہیں۔ 72سالہ میولیانی ٹرمپ کی انتخابی تشہیر کے سربراہ رہے ہیں۔
میولیانی ٹرمپ کے پرانے دوست ہیں۔

TOPPOPULARRECENT