Monday , August 21 2017
Home / پاکستان / بلوچستان میں پولیس انکاونٹر ،5 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں پولیس انکاونٹر ،5 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد،14 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ بلوچستان چشمہ اچوزئی علاقے میں کل پولیس کے ساتھ تصادم میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ۔ یہ اطلاع پولیس نے آج دی ۔پولیس کے مطابق چشمہ اچوزئی علاقے میں مسلح افراد نے پولیس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ کی جس کے جواب میں پولیس نے بھی گولیاں چلائی جس میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ۔اس سے پہلے اتوارکو بھی دہشت گردوں نے اسی علاقے میں پولیس پر گھات لگاکر حملہ کیاتھا ۔ کل کے حملے کے بعد جائے وقوع پر اضافی پولیس فورس بھیجی گئی ۔اس گولی باری میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔

TOPPOPULARRECENT