Saturday , August 19 2017
Home / پاکستان / بلوچستان میں چار نعشیں برآمد

بلوچستان میں چار نعشیں برآمد

کراچی 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گولیوں سے چھلنی چار نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ یہ نعشیں کالت ضلع میں نیم گڑھ علاقہ سے دستیاب ہوئیں ۔ تمام نعشوں پر کئی گولیوںکے زخم پائے گئے ہیں۔ سکیوریٹی عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ ان ہلاکتوں کی کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ ایک علیحدہ واقعہ میں نامعلوم تخریب کاروں نے ڈیرا بگٹی علاقہ میں آٹھ انچکی گیس پائپ لائین کو دھماکہ سے اڑا دیا ہے جس کے نتیجہ میں صوبہ میں گیس کی سربراہی متاثر ہوئی ہے ۔

پاکستان سے بلیک لسٹ امریکی شہری کا اخراج
اسلام آباد 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے ایک بلیک لسٹ امریکی شہری کو اس کے ملک واپس کردیا ہے ۔ یہ شہری پاکستان میں داخلہ کیلئے امتناع کا سامنا کر رہا تھا اس کے باوجود وہ پاکستانی ویزا حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT