Thursday , October 19 2017
Home / عرب دنیا / بلوچستان کا تذکرہ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش: پاکستان

بلوچستان کا تذکرہ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش: پاکستان

اسلام آباد۔ 15 ۔اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی یوم آزادی تقریب میں بلوچستان کے تذکرہ پر پاکستان نے آج دعویٰ کیا کہ اس سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ہندوستان مبینہ طور پر اس صوبہ میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔ پاکستان نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کی صورتحال کا کشمیر سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعظم پاکستان کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ وزیراعظم ہند نریندر مودی صرف اور صرف کشمیر میں گزشتہ پانچ ہفتے سے جاری کربناک صورتحال اور یہاں کے سانحہ سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا حوالہ دیتے ہوئے جو پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے، ہندوستان نے ہمارے اس موقف کو ثابت کردیا ہے کہ اپنی انٹلیجنس ایجنسیوں کے ذریعہ وہ یہاں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں سرتاج عزیز کے حوالے سے یہ بات اس وقت کہی جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے یوم آزادی تقریب کے موقع پر بلوچستان اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں حکومت پاکستان کے مظالم کا حوالہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT