Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / بلوچستان کا تذکرہ نامناسب: سلمان خورشید

بلوچستان کا تذکرہ نامناسب: سلمان خورشید

نئی دہلی ۔ 15 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی خطاب میں بلوچستان کامسئلہ اٹھاتے ہوئے وہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر پر ہندوستان کے موقف کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر ہمارا حق ہے اور ہم اس کی تائید کرتے ہیں لیکن بلوچستان کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے ہمارے موقف کو کمزور کیا جارہا ہے ۔ اس کے ذریعہ پاکستان کو ہندوستان کو نشانہ بنانے کا ایک اور ہتھیار مل جائے گا۔ انہوں نے مودی کی جانب سے بلوچستان کے تذکرہ کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ اپنے ملک کی سرحدیں اور یہاں کی عوام محفوظ رہیں۔ کانگریس پارٹی نے سلمان خورشید کے ایک بیان سے خودکو لاتعلق قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی شخصی رائے ہے۔

TOPPOPULARRECENT