Tuesday , June 27 2017
Home / عرب دنیا / بلوچی عوام، ہندوستان کے غلام نہیں بن سکتے : ثناء اللہ

بلوچی عوام، ہندوستان کے غلام نہیں بن سکتے : ثناء اللہ

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ بلوچی ہندوستان کے غلام کبھی نہیں بن سکتے اور وہ بھی چند مٹھی بھر افراد کی ایماء پر۔ وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کل بلوچستان کے انجیرکلت میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ پاکستان میں بھائیوںکی طرح رہتے ہیں اور وہ کبھی بھی ہندوستان کے غلام نہیں بن سکتے جو دراصل چند مٹھی بھر افراد کی جانب سے کیا جانے والا دشمنوں کا پروپگنڈہ ہے۔ ڈان نیوز نے بھی مسٹر زہری کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کچھ ایسے ’’عناصر‘‘ موجود ہیں جو یہاں نہیں بلکہ بیرون ممالک قیام پذیر ہیں جو آج کی نوجوان نسل کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ آزادی کیلئے سوشیل میڈیا کوئی کسوٹی یا معیار نہیں ہے بلکہ بلوچ عوام پاکستان کی خوشحالی اور امن کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر مشتبہ دہشت گرد پہاڑوں میں چھپے رہنے کی بجائے اسلحہ ترک کرتے ہوئے خودسپردگی کریں تو ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ یہاںاس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ پاکستان نے ہمیشہ بلوچستان میں شورش پسندی کیلئے ہندوستان کوموردالزام ٹھہرایا ہے جبکہ ہندوستان نے اس الزام کی ہمیشہ تردید کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT