Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / بلٹ ٹرین کے ہندی معنی پوچھنے پر ارون جیٹلی ہوئے برہم۔ ویڈیو

بلٹ ٹرین کے ہندی معنی پوچھنے پر ارون جیٹلی ہوئے برہم۔ ویڈیو

نئی دہلی۔ فینانس منسٹر ارون جیٹلی اس وقت برہم ہوگئے جب نئی دہلی میں ایک سمینار کے دوران ان سے جب پوچھا گیا کہ بلٹ ٹرین کو ہندی میں کیاکہتے ہیں۔ جب وہ یہاں پر اتوار کے روز بلٹ ٹرین پر تقریر کررہے تھے تو کسی نے ان سے سوال پوچھا کہ بلٹ ٹرین کو ہندی میں کیا کہتے ہیں ‘ جس کے فوری بعدفینانس منسٹر سوال پوچھنے والے شخص پر برہم ہوگئے۔

ارون جیٹلی بات کررہے تھے کہ کس طرح وزیراعظن نریندر مودی نے ہندوستان میں بلٹ ٹرین لانے کاکام کیا ہے اور کیسے سارے ملک میں بلٹ ٹرین پر ایک بحث چل رہی ہے ۔ اسی دوران اچانک ایک شخص اٹھا اور ’’اس نے ارون جیٹلی سے سوال کردیا کہ بلٹ ٹرین کو ہندی میں کیاکہتے ہیں۔

اور ہندی بات کرتے وقت انگریزی کے الفاظ کا استعمال نہ کریں‘‘۔وزیراعظم نریندر مودی اور جاپان کے وزیراعظم شینزو ابے نے 508کیلومیٹر طویل مسافت طئے کرنے والے بلٹ ٹرین کا14ستمبر کے روز افتتاح انجام دیا جو احمد آباد سے ممبئی کے درمیان چلائی جائے گی۔

درایں اثناء بہت سارے لوگوں نے حکومت کی اس پہل کو تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ اس کام کے لئے حکومت ہند19ملین کو قرض لیا ہے جو 0.01فیصد سود شرح سے ادا کرنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT