Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / بلٹ کے ساتھ فوجی کی گرفتاری و رہائی AK-47 ایرپورٹ پر

بلٹ کے ساتھ فوجی کی گرفتاری و رہائی AK-47 ایرپورٹ پر

شمس آباد /20 نومبر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ امیگریشن حکام نے ایک شخص کو بلٹ کے ساتھ گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے بموجب کشن نائک ساکن ورنگل پیشہ فوجی جو سری نگر میں فوج میں ملازم ہے 40 دن کی چھٹیوں کے بعد شمس آباد ایرپورٹ سے دہلی روانہ ہو رہا تھا کہ امیگریشن حکام کی چیکنگ میں اس کے لگیج سے AK-47 بلٹ برآمد ہوئی جس پر اسے پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس کے بموجب کشن نائیک جو فوجی ہے اپنی چھٹیوں کی تکمیل کے بعد دہلی جارہا تھا ۔ غفلت سے بلٹ اس کے بیاگ میں رہ گیا تھا ۔ تمام تحقیقات کرنے کے بعد ضروری کاغذی کارروائی کرنے کے بعد اسے رہا کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT