Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / بلڈر سے تاوان کی وصولی کیلئے فائرنگ

بلڈر سے تاوان کی وصولی کیلئے فائرنگ

تھانے ( مہاراشٹرا ) ۔ 12 ۔ جولائی : (سیاست ڈاٹ کام ) : مجرموں کے سرغنہ سریش پجاری سے وابستہ 2 افراد نے الہاس نگر ٹاون شپ میں واقع ایک بلڈر کے آفس میں زبردستی رقم وصولی ( تاوان ) کی کوشش میں فائرنگ کردی ۔ تھانے پولیس کے ترجمان سکھدرنرکار نے بتایا کہ 2 نقاب پوش افراد موٹر سیکل پر سوار ہو کر پہنچے اور تقریبا 3-30 بجے ایک بلڈر سمیت چکرورتی کے دفتر میں داخل ہو کر رقم تاوان وصول کرنے کے لیے 2 راونڈ فائرنگ کردی جب کہ اس رقم کا گینگیسٹر سریش پجاری نے مطالبہ کیا تھا ۔ یہ بلڈر سمیت چکرورتی ، الہاس نگر ٹریڈ اسوسی ایشن کا صدر بھی ہے جبکہ پجاری نے بلڈر اور اس کے بیٹے اکاش سے بھاری رقم بطور تاوان ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا جب اس کے مطالبہ کی تکمیل نہیں کی گئی اس کے آدمیوں کو بلڈر کے دفتر روانہ کیا تھا تاہم فائرنگ کے وقت سمیت اور ان کا بیٹا آفس میں نہیں تھے جبکہ سمیت کا ایک ملازم آفس سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT