Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / بلڈر کے بشمول چار افراد گرفتار

بلڈر کے بشمول چار افراد گرفتار

نانک رام گوڑہ حادثہ
بلڈر کے بشمول چار افراد گرفتار
حیدرآباد ۔11 ڈسمبر (سیاست نیوز) نانک رام گوڑہ گچی باؤلی میں سات منزلہ عمارت کے اچانک منہدم ہوجانے کے حادثہ میں سائبرآباد پولیس نے چار ملزمین بشمول بلڈر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب گچی باؤلی پولیس نے عمارت منہدم ہونے کے سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (کرائمس) سرینواس ریڈی اور دیگر پولیس عہدیداروں کی نگرانی میں اس کیس کی تحقیقات میں پیشرفت کی تھی اور عمارت کے بلڈر تلجا رام ستیہ نارائن سنگھ اور اس کے بیٹے تلجا رام انیل کمار سنگھ ساکن ٹولی چوکی کو قصوروار پائے جانے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بلڈنگ کے کنٹراکٹر بی وینو گوپال اور سیول انجینئر اے سیوارام کرشنا کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے مذکورہ ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات304(II), 304(A), 338, 427 کے تحت کارروائی کی ہے۔ گرفتار بلڈر اور اس کے ساتھیوں کو آج پولیس نے میڈیا کے روبرو پیش کیا۔ اس حادثہ میں 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ اس عمارت کو 267 مربع گز اراضی پر غیرمجاز طور پر تعمیر کیا گیا تھا اور انتہائی ناقص تعمیراتی اشیاء کے استعمال کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT