Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ’بلڈنگ پرمیشن‘ دینے میں گرام پنچایتوں کے اختیارات میں تخفیف

’بلڈنگ پرمیشن‘ دینے میں گرام پنچایتوں کے اختیارات میں تخفیف

میٹرو پولیٹن علاقہ میں G+2 فلورس کیلئے اختیارات ایچ ایم ڈی اے کے تفویض، ریاستی حکومت کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 9 اپریل (ایجنسیز) ایک اہم تبدیلی میں ریاستی حکومت نے حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (HMDA) حدود میں گراونڈ پلس ٹو فلورس بلڈنگس کیلئے پرمیشنس دینے کیلئے گرام پنچایتوں کے اختیارات کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہر میں غیرمجاز تعمیرات کو روکا جاسکے۔ مستقبل قریب میں ایچ ایم ڈی اے حدود میں G+2 فلورس کی بلڈنگ اونرس کو بلڈنگ پرمیشن کیلئے HMDA آفس سے رجوع ہونا ہوگا اور اس کیلئے آن لائن درخواست داخل کرنا ہوگا اور پرمیشن 30 دن میں جاری کیا جائے گا۔ ایچ ایم ڈی زونل دفاتر کو، جنہیں ماضی میں بند کردیا گیا تھا، عنقریب کھول دیا جائے گا۔ وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقی کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ حکومت کی جانب سے G+2 فلورس بلڈنگس کی تعمیر کیلئے گرام پنچایتوں کو دیئے گئے ٹاؤن پلاننگ اختیارات کو واپس لیا جائے گا اور یہ اختیارات حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کو دیئے جائیںگے۔ تاہم بلڈنگ پرمیشنس سے ہونے والی آمدنی کے ایک حصہ کو گرام پنچایتوں کو دیا جائے گا تاکہ ولیجس میں ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جاسکے۔ کے ٹی راماراؤ نے ایچ ایم ڈی اے بورڈ کے اجلاس کے بعد یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ عہدیداروں کی جانب سے مناسب نگرانی نہ ہونے کے سبب چار زونس شمس آباد، شنکر پلی، میڑچل اور گھٹکیسر کے اطراف و اکناف کے مواضعات میں غیرقانونی تعمیرات کی بہتات ہورہی ہے۔ ایچ ایم ڈی اے کے ان چار زونس میں بڑی تعداد میں غیرقانونی تعمیرات کی گئی ہیں، جس میں تین فلورس سے زیادہ کی عمارتیں، فنکشن ہالس، کمرشیل بلڈنگس شامل ہیں۔ یہ تمام غیرقانونی تعمیرات گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی ہیں۔ وزیرموصوف نے، جو ایچ ایم ڈی اے کے وائس چیرمین بھی ہیں، ایچ ایم ڈی اے کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ آئندہ تین ماہ میں ماسٹر پلانس کو ایک یونیفائیڈ ماسٹر پلان میں انٹگریٹ کرنے کے کام کو مکمل کیا جائے۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے گذشتہ سال پورے ایچ ایم ڈی اے علاقہ کیلئے پانچ ماسٹر پلانس کے بجائے ایک یونیفائیڈ ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایچ ایم ڈی اے کے دائرہ کار کا رقبہ 7,257 مربع کیلو میٹر ہے جوکہ ملک میں دوسرا بڑا میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ ایریا ہے اور اس میں مزید توسیع ہوگی۔ HMDA کو حیدرآباد اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (HUDA)، حیدرآباد ایرپورٹ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (HADA)، سائبرآباد ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (CDA)، میونسپل کارپوریشن آف حیدرآباد (MCH) کو ضم کرکے قائم کیا گیا ہے۔ ایچ ایم ڈی اے میٹرو پولیٹن کمشنر ٹی چرنجیلو نے کہا کہ شہر میں اضافہ بھی ہوا ہے اور اب اس کا بڑا رقبہ ہے۔ وقت کا تقاضہ ہیکہ موجودہ پلانس کو یکجا کرکے ایک جامع ماسٹر پلان بنایا جائے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT