Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بلہار شاہ ۔ قاضی پیٹ سیکشن پر ٹرین سرویس بحال

بلہار شاہ ۔ قاضی پیٹ سیکشن پر ٹرین سرویس بحال

کئی ٹرین 250 کلومیٹر پیچھے واپس ہو کر دوسری روٹ اختیار کی
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے نے آج کہا کہ بلہار شاہ ۔ قاضی پیٹ سیکشن پر واقع وہری گاؤں اسٹیشن پر ایک گڈس ٹرین کے پٹری سے اترنے کے بعد ٹرین سرویس متاثر ہوگئی تھی اس ریل لائن کی فوری مرمت کی گئی اور اب اس لائن پر ریل سرویس بحال کردی گئی ہے ۔ چیف پبلک ریلیشن آفیسر ساوتھ سنٹرل ریلوے ایم اوما شنکر کمار نے ایک بیان میں کہا کہ بلہار شاہ ۔ قاضی پیٹ اسٹیشنوں کے درمیان ٹرین سرویس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے ۔واضح رہے کہ گڈس ٹرین حادثہ کے بعد اس روٹ پر چلنے والی کئی ٹرینوں کو 250 کلومیٹر کی مسافت پیچھے کی جانب واپس ہو کر طئے کرنی پڑی ۔تاکہ دوسری روٹ اختیار کیا جاسکے ۔ حیدرآباد ۔ حضرت نظام الدین دکشن ایکسپریس جمعرات کے دن حیدرآباد سے روانہ ہوئی تھی قاضی پیٹ پر روک دی گئی ۔ اسے واپس سکندرآباد آکر دوسری روٹ یعنی نظام آباد ، مدکھیڑ ، پورنا ، ناندیڑ اور اکولہ سے ہوتے ہوئے اپنی منزل پہنچنا پڑا ۔ اسی طرح چینائی ۔ دہلی سرائی روہیلہ گرانڈ ٹرنک ایکسپریس کو بھی دوسرا راستہ اختیار کرنا پڑا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT