Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / بلیرڈز :کوٹھاری کا خواب ٹوٹا، چمپئن بنے گلکرسٹ

بلیرڈز :کوٹھاری کا خواب ٹوٹا، چمپئن بنے گلکرسٹ

بنگلور، 9ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی چمپئن سنگاپور کے پیٹر گلکرسٹ نے ہندوستانی نیشنل چمپئن سوربھ کوٹھاری کا خواب چکناچور کرتے ہوئے آئی بی ایس ای عالمی بلیرڈز چمپئن شپ (طویل فارمٹ کے فائنل) میں 1500-617کے اسکور کے ساتھ یک طرفہ انداز میں خطاب اپنے نام کر لیا۔ سنگاپور کے کھلاڑی نے فائنل میچ میں سوربھ کو ایک بار بھی سبقت لینے کا موقع ہی نہیں دیا۔گلکرسٹ نے سوربھ کو 14 ویں دور میں 354کے وقفے کے ساتھ مکمل طور باہر کر دیا اور پھر 150کا بریک لگا کر کل 855اسکور کیا جبکہ اس وقت تک سوربھ کا اسکور 205 تھا۔ گزشتہ چمپئن پنکج اڈوانی کو کوارٹر فائنل میں ہرانے والے کوٹھاری نے واپسی کی کوشش کی اور 28ویں ’وزِٹ‘ میں 280کا بریک لگایا لیکن اس سے میچ پر کوئی خاص فرق نہیں ہوا اور گلکرسٹ نے تب تک اسکور 1299 تک پہنچا دیا جبکہ سوربھ کا اسکور 588تھا۔ گلکرسٹ نے پھر 110کے وقفے کے ساتھ اسکور 1409پہنچایا اور 29ویں ’وزٹ‘ میں 27 پوائنٹ کے وقفے کے ساتھ خطاب جیت لیا۔

TOPPOPULARRECENT