Thursday , July 27 2017
Home / بچوں کا صفحہ / بلیک بورڈ

بلیک بورڈ

بچے نے ایک دن گھر آکر شکایت کی کہ اسے اسکول میں بلیک بورڈ نظر نہیں آتا۔ ماں باپ سخت پریشان ہوئے بچے کو ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ ڈاکٹر نے ہر طرح کے آلات سے بچے کی آنکھوں کا معائنہ کیا وہ بالکل ٹھیک تھیں۔ ڈاکٹر نے پریشان ہو کر پوچھا؟ بھئی تم ہی بتاؤ تمہیں بلیک بورڈ کیوں نظر نہیں آتا؟ بچے نے معصومیت سے کہا ڈاکٹر صاحب میرے آگے کی سیٹ پر ایک بہت لمبا سا لڑکا جو بیٹھتا ہے۔
عینک
ایک شخص عمارت کی چوتھی منزل پر کمرے میں پہنچا اور اندر داخل ہو کر سامنے بیٹھے ہوئے شخص سے کہا۔ ’’ڈاکٹر صاحب مجھے دمے کی شکایت ہے۔ سانس پھول جاتا ہے۔ تھوڑے سے کام سے دل دھک دھک کرنے لگتا ہے۔ کمرے میں بیٹھے ہوئے شخص نے کہا’’ورزش کیجئے اور اچھی سی عینک لگوا لیجئے اس لیے کہ ڈاکٹر نچلی منزل پر ہے میں وکیل ہوں۔ ‘‘
بارش
استاد(شاگرد سے)تم اتنی دیر سے ا سکول کیوں آئے ہو؟ شاگرد:جناب بارش کی وجہ سے سڑک پر کیچڑ ہو گئی تھی۔ میں ایک قدم آگے چلتا تو دو قدم پیچھے پھسل جاتا۔ استاد: پھر تم یہاں کیسے پہنچے؟ شاگرد:جناب میں نے اپنا منہ گھر کی طرف کر لیا تھا۔
خوش آمدید
ایک دیہاتی بلا اجازت ایک شادی والے گھر میں گھس گیا لوگوں نے پوچھا۔ کیوں بھئی کیا وجہ ہے جو اس خوبصورت گھر میں گھس آئے ہو؟ دیہاتی بولا: دراصل بات یہ ہے کہ باہر گیٹ پر لکھا ہے’’خوش آمدید۔‘‘
٭٭٭٭

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT