Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / بلیک مارکٹ میں سونے کی قیمت 40 تا 60 ہزار روپئے

بلیک مارکٹ میں سونے کی قیمت 40 تا 60 ہزار روپئے

نئی دہلی 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کے کل اچانک کئے گئے اعلان کے بعد بلیک مارکٹ میں سونے کی قیمت بے تحاشہ بڑھ گئی ہے۔ مقامی صرافہ تاجرین 40 تا 60 ہزار روپئے فی تولہ سونا فروخت کررہے ہیں اور پرانے ریکارڈ میں اس کا اندراج کیا جارہا ہے۔ اس وقت سونے کی قیمت 30 ہزار 610 روپئے فی تولہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ زیورات کی دوکانات پر عوام کی قطاریں دیکھی گئیں۔ حکومت نے اِس سے پہلے دو لاکھ روپئے سے زائد سونے کی خریداری پر پیان کارڈ لازم کردیا تھا۔ اِس قیمتی دھات سے وابستہ صنعت نے 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں کا چلن بند کرنے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ سونے کی طلب بڑھے گی کیوں کہ عوام کو کرنسی نوٹوں کے مقابلہ اس قیمتی دھات پر زیادہ بھروسہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT