Tuesday , October 24 2017
Home / Top Stories / بل میرے بہترین مشیر ہوں گے : ہلاری

بل میرے بہترین مشیر ہوں گے : ہلاری

واشنگٹن ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن اس وقت نومبر میں منعقد شدنی صدارتی انتخابات کے لئے سب سے زیادہ پسندیدہ امیدوار تصور کی جارہی ہیں۔ آئیوا میں ایک انتخابی مہم کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گی تو ان کے شوہر و سابق صدر بل کلنٹن کا کیا رول ہوگا جس کا جواب انہوں نے مسکراتے ہوئے دیا اور کہا کہ ہم ایک دوسرے سے صرف کچن ٹیبل پر ہی ملاقات کریں گے جہاں وہ (ہلاری) بل سے ان کے تجربات کی روشنی میں صلاح و مشورے کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ یوں تو انہیں صدر بننے کے بعد مشیروں کی کوئی کمی نہیں ہوگی لیکن ان کے شوہر کے پاس امریکہ کے سابق صدر ہونے کے ناطے بہترین تجربات کا خزانہ ہے اور بل ان کے بہترین مشیر ثابت ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT