Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / بل گیٹس کی وزیر اعظم سے ملاقات

بل گیٹس کی وزیر اعظم سے ملاقات

نئی دہلی /4 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مائیکرو سافٹ کے بانی اور انسانی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم بل گیٹس نے آج ہندوستانی حکومت کی مدد کی پیشکش کی، بالخصوص تمام طبقات کو مالیاتی فوائد پہنچانے کے لئے انھوں نے اپنے ادارہ اور تنظیم کی طرف سے ممکنہ تعاون کی بات کہی۔ اس بات کا انکشاف بل گیٹس کی یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد ہوا۔ دفتر وزیر اعظم کے جاری کردہ بیان کے مطابق بل گیٹس اور وزیر اعظم نے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا، جن میں صاف ستھری توانائی سے متعلق پراجکٹس، صحت اور تغذیہ کے شعبے شامل ہیں۔ گیٹس نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان میں معاشی ترقی کے معاملے میں تمام طبقات کو شامل کرنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT