Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / بمبئی ہائی کورٹ میں بم کی اطلاع سے سنسنی

بمبئی ہائی کورٹ میں بم کی اطلاع سے سنسنی

ممبئی 10 اگست ( سیاست ڈاٹ کام )بمبئی ہائی کورٹ کے احاطہ میں بم نصب کرنے آج ٹیلی فون پر اطلاع دی گئی جس کے ساتھ ہی سکیوریٹی ایجنسیوں نے چوکسی اختیار کرلی اور آخر کار یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی ۔ جوائنٹ کمشنر پولیس ( لاء اینڈ آرڈر) دیون بھارتی نے بتایا کہ ہائی کورٹ میں پولیس اکسٹنشن لائن پر آج صبح نا معلوم کال وصول ہوا جس میں بتایا گیاکہ عدالت کے احاطہ میں بم رکھا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس متحرک ہوگئی اور دو اسنیفر ڈاگس کی مدد سے تلاشی لی لیکن ایسی کوئی مشتبہ شئے برآمد نہیں ہوئی ججس جو 11 بجے صبح عدالتی کارروائی کی سماعت کررہے تھے  تلاشی کی وجہ سے اپنے چیمبر میں لوٹ جانا پڑا۔ پولیس نے بتایا کہ جسٹس وی ایم کناڈے اور جسٹس بی پی کولابولا پر مشتمل ڈیویژنل بنچ کی عدالت کی بالخصوص تلاشی لی گئی ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا فون پر اطلاع دینے والے  نے خاص کر ان ججس کے کورٹ کا نام لیا تھا ‘بھارتی نے نفی میں جواب دیا اور بتایا کہ اس شخص نے ہائی کورٹ میں بم رکھنے کی عمومی اطلاع دی تھی ۔ جسٹس کناڈے نے کئی حساس مقدمات بشمول بیف پر امتناع ‘ نیسلے میاگی ‘بسٹ بیکری‘ درگاہ حاجی علی ؒ میں خواتین کے داخلہ وغیرہ کی سماعت کررہے ہیں۔ پولیس نے دوپہر کے وقت تک دیگر کورٹ رومس کی بھی تلاشی لی اور اسے گراونڈ فلور کی راہداری میں دو لاوارث بیاگس ملے لیکن ان کے اندر کچھ بھی نہیں تھا۔

TOPPOPULARRECENT