Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / بم دھماکہ میں ایک شخص ہلاک

بم دھماکہ میں ایک شخص ہلاک

اورنگ آباد ، 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مشتبہ ماؤنوازوں کے نصب کردہ ایک بم کی زد میں آکر ایک 70 سالہ شخص ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ یہ دھماکہ آج بہار کے ضلع اورنگ آباد کے مدن پور میں پیش آیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ستیہ پرکاش نے کہا کہ بم چلترا سنگھ بھوکتا کے ہاتھوں میں پھٹ پڑا جبکہ وہ اسے سمجھنے کی کوشش کررہا تھا اور اس کو وہ بم ہونے کا کچھ اندازہ نہیں تھا۔ بھوکتا برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر شخص رویندر کمار زخمی ہوا۔ اور اسے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں شریک کیا گیا ہے۔ بھوکتا نے وہ بم سڑک کے پاس سے اٹھایا تھا جہاں پولیس نے زیرسڑک سے بعض بموں کی دستیابی کے دوران وہاں رکھ دیا تھا۔ ماؤنوازوں نے سکیورٹی فورسیس کی گاڑیوں کی آمدورفت کو روکنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT