Monday , March 27 2017
Home / عرب دنیا / بم دھماکہ میں فوج کا اعلیٰ عہدیدار ہلاک

بم دھماکہ میں فوج کا اعلیٰ عہدیدار ہلاک

قاہرہ ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شمالی سینائی کے شہر العارش میں ہوئے بم دھماکہ میں فوج کا اعلیٰ عہدیدار ہلاک ہوگیا جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد تین بتائی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق دھماکہ کل رات دیر گئے ہوا جس کا اصل نشانہ سیکوریٹی کے گشتی اہلکار تھے جو دھماکہ کے وقت اسویت اسٹریٹ سے گذر رہے تھے۔ کرنل یاسر الحدیدی دھماکے کے فوری بعد ہلاک ہوگئے۔ سیکوریٹی فورسیس نے فوری طو رپر اس علاقہ کی ناکہ بندی کردی۔ یاد رہیکہ جنوری 2011ء میں عوامی انقلاب کے بعد حسنی مبارک حکومت کے خاتمہ کے بعد شمالی سنائی میں متعدد دہشت گرد حملے ہوچکے ہیں جو دراصل فوج اور پولیس کو نشانہ بنانے کیلئے کئے گئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT